بہت دنوں سے انٹرنیٹ پر ایچ ٹی سی کے رائم کی خبریں گشت کر رہی تھیں اور قیاس آرائی کی جارہی تھی کہ یہ فون بلیس کی طرح ہے لیکن ایچ ٹی سی نے اس فون کو لانچ کر دیا ہے لیکن بیس کی طرح اس میں کہیں بھی خواتین کا ذکر نہیں ہے۔ اس کا استعمال کوئی بھی شخص کر سکتا ہے۔ ایچ ٹی سی اپنے فون میں وہ تمام چیزیں پیش کرتا ہے جو اسے بہت لگتی ہیں لیکن اس کی بناوٹ ، رھائم کے فیچر، یونی باڈی ڈیزائن ، کیمرے کے اطراف پلاسٹک کا حلقہ اور بیٹری کورا سے عمدہ فون کی صف میں کھڑا کر سکتی ہیں۔ اس میں پلاسٹک کا استعمال زیادہ کیا گیا ہے جس سے اس کے گرنے پڑنے سے بھی اس پر کوئی اثر نہیں ہوتا۔ یہ فون مختلف رنگوں میں دستیاب ہے۔
خصوصیات
ایچ ٹی سی کے اس موبائل میں وہ تمام لوازمات موجود ہیں جو ایک اچھے فون کیلئے ضروری ہیں۔ اس میں جنجر بریڈ ۲۶۳۶۵/ اور سینز وی ۳۶۵ ہے۔ اس کا پروسیسر بہت تیز ہے جس سے اس پر انٹرنیٹ استعمال کرنے کی رفتار تیز ہو جاتی ہے۔ اس میں ایک گیگا ہرٹز اسکورپیون سی پی یو اور کیول کوم استعمال کیا گیا ہے۔ اس میں نئے وال پیر اور تھیمز ہیں۔ مینو کو بھی منفرد انداز میں سیٹ کیا گیا ہے اور کئی نئے متبادل بھی شامل ہیں۔ اس میں ۳۶۵ /ایم ایم کا آڈیو جیک دیا گیا ہے۔
اس کا میوزک پلیئر بھی عمدہ ہے۔ رھا ئم میں اے اے سی ، اے ایم آر، اوجی جی ، ایم فوراے، ایم آئی ڈی ، ایم پی تھری ، ڈبلیو اے وی ، ڈبلیوایم اے جیسے میڈ یا فارمیٹ بخوبی استعمال کئے جاسکتے ہیں۔ اس کی اسکرین چوڑی ہے اور اس کے ہوم اسکرین پر بنیادی کنٹرول اور دیگر اہم دیئے گئے ہیں۔ اس میں عمدہ کر سر دیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی آپ البم کو اپ ڈیٹ بھی کر سکتے ہیں۔ ڈی ایل این اے کے کنکٹر کے ذریعہ آپ شیئرنگ بھی کر سکتے ہیں۔ اس کا ہینڈ فری بھی بہتر ہے۔ اس کا مائیک اور آواز دونوں اچھے ہیں۔ اس میں فلیٹ طرز کے کیبل دیئے گئے ہیں۔
کنکٹیویٹی
اینڈرائیڈ کے دیگر ہینڈ سیٹ کی طرح رھائم بھی کواڈ بینڈ ، جی ایس ایم فون ہے جو ایچ ایس ڈی سی پی اے اور ایچ ایس یو پی اے کو سپورٹ کرتا ہے ۔ اس میں وائی فائی، بلیوٹوتھ ۳۰۰ر دیا گیا ہے لیکن ویڈیو آؤٹ سپورٹ نہیں ہے۔ اس میں ۴ رجی بی ان بلٹ میموری ہے۔
کیمره
اس میں ۵ میگا پکسل کا کیمرہ ہے جو کسی بھی روشنی میں کام کر سکتا ہے۔ اس میں پنور ما موڈبھی دیا گیا ہے۔ اس کی قیمت ۲۷۵۰۰ / روپے ہے۔