مئی میں کیفین نے پکز ما ۶۱۷۰ جاری کیا تھا جس کا مظاہرہ اوسط درجہ کا تھا لیکن اس کے مشمولات کی فہرست طویل تھی۔ اب حال ہی میں کیفین نے پکڑ ما ۵۲۷۰ جاری کیا ہے جو ۶۱۷۰ کی طرح ہے لیکن اس کی قیمت اور مشمولات کم ہیں۔
ڈیزائن، بنانے کا معیار اور انٹرفیس
سیاه گلوسی فنش میں پکڑما ۵۲۷۰/ خوبصورت نظر آتا ہے۔ اس پر گلوسی فنش ہونے کی وجہ سے فنگر پرنٹس آنے پر اس کی صفائی آسانی سے ہو جاتی ہے ۔ اس کے اندر جوٹرے دیئے گئے ہیں وہ کافی فری ہیں اور کاغذ کو رکھنے اور نکالنے میں آسانی ہوتی ہے لیکن یہ ستا معلوم ہوتا ہے۔ ۵۲۷۰ / میں انٹرفیس پینل دائیں جانب دیئے گئے ہیں اس میں ۲٫۴ رانچی کا کلر ایل سی ڈی ڈسپلے دیا گیا ہے جو ۹۰ رڈگری یک گھوم جاتا ہے۔ ڈسپلے کے نیچے پرنٹر کے مختلف بٹن دیئے گئے ہیں جو نیویلیشن کا کام کرتے ہیں۔ اس میں مینو کا بٹن بھی دیا گیا ہے۔ اس کے درمیان میں ایک بٹن دیا گیا ہے جسے مین مینو میں جانے کا شارٹ کٹ بٹن کہا جا سکتا ہے۔ اس کا اوپری حصہ بہت خوبصورت ہے اور دیکھنے میں بھی اچھا نظر آتا ہے۔
مشمولات
اس کے سامنے والے حصے میں فلیپ دیا گیا ہے جس سے میموری کارڈ ڈالنے میں آسانی ہوتی ہے۔ اس طرح آپ کمپیوٹر کے بغیر بھی اس کا استعمال صحیح ڈھنگ سے کر سکتے ہیں۔ اس میں میموری اسٹک ، ایم ایس ڈیو اور ایس ڈی کارڈ سلاٹ دیا گیا ہے۔ فلیپ کے نچلے حصہ میں پین ڈرائیو اور فلیش ڈرائیو کے لئے یوایس بی ۲۰۰ ر پورٹ دیا گیا ہے۔ پرنٹر میں وائی فائی کی سہولت بھی دی گئی ہے۔۷۲۰
۵ ملٹی فنکشن پر نٹر ہے جو پرنٹ کے علاوہ اسکین اور کسی دستاویز کی ڈپلیکیٹ کابی (جسے عرف عام میں زیرا کس کیا جاتا ہے ) بھی بنا سکتے ہیں لیکن اس کے ذریعہ فیکس کرنا ممکن نہیں ہے۔ اس میں فوٹو پر نٹر بھی دیا گیا ہے ۔ اس میں فور آر اور اے فور سائز کا کاغذ پرنٹ کیا جاسکتا ہے۔ ۵۷۲۰ / میں ۵/ کارٹریج دیئے گئے جو بلیک، سیان ، مجننا اور ملو ہیں اس کے علاوہ تصویروں کے لئے اسپیشل بلیک دیا گیا ہے ۔ آپ آئی فون اور پلے اسٹیشن سے براہ راست فوٹو پرنٹ کر سکتے ہیں۔
پر فارمنس
جب اس کو جانچا گیا تو معلوم ہوا کہ اس میں ٹیکسٹ شارپ پرنٹ نہیں ہوتا۔ اس کے علاوہ اس کے بارڈر بھی فینٹ ہوتے ہیں لیکن ایک بات ہے کہ آپ بغیر عدسے کے اسے آسانی سے پڑھ سکتے ہیں۔ اس میں مختلف پرنٹنگ آپشن دیئے گئے ہیں اور ہر آپشن ایسا ہے جس سے پر ٹنگ کو بہتر کیا جاسکتا ہے۔ اسکینگ کاپی کی کوالیٹی اور رفتار ٹھیک ہے۔ اس کی اے فور کا کاغذ کاپی میں ہونے میں ۲۶ رسیکنڈ کا وقت لگتا ہے۔ اس کی فکر پرنٹنگ ٹھیک ہے لیکن پرنٹ ہونے کے بعد اس کے رنگ فطری نظر نہیں آتے ۔
قیمت: ۹۹۵۵ / روپے۔