فيوجى فلم كا ايس ۳۳۰۰ / ڈیجیٹل کیمره

فیوجی فلم اپنے بہترین پروڈکٹ کے لئے شہرت رکھتا ہے اور ڈیجیٹل کیمرہ کے معاملے میں بھی یہ بات صادق آتی ہے۔ دیگر بڑی کمپنیوں کی طرح فیوجی فلم بھی اس پروڈکٹ میں کئی کیمرے پیش کر چکا ہے جس سے آپ آسانی سے شوٹ کر سکتے ہیں اور ڈیجیٹل اور ایس ایل آرکیمرہ کے در میان فرق محسوس کر سکتے ہیں۔ فیوجی فلم نے حال ہی ایس سیریز کا ایس ۳۳۰۰ کا کیمرہ پیش کیا ہے جس کی خاصیت زوم ہے جس کا سائز۲۶ × زوم ہے۔

: ڈیزائن اور کوالیٹی

فیوجی فلم فائن پکس ایس ۳۳۰۰ سپر زوم کو الیٹی ہے × ۲۶ رزوم لینس کیمرے کے سامنے والے حصہ میں دی گئی ہے۔ پہلی بار دیکھنے پر یہ ڈی ایس ایل آرکیمرہ معلوم ہوتا ہے۔ اسے سیاہ رنگ سے بنایا گیا ہے اور اس کی باڈی کو سخت پلاسٹک سے فنش کیا گیا ہے۔ اس کی ہینڈ گرپ ربر کی بنائی گئی ہے اور وہ علاحدہ نہیں ہے۔ فیوجی فلم نے اس کی گرفت کو بہت اچھی طرح سے بنایا ہے۔ کیمرے کی لینس کے اطراف کی گرفت کو ربر سے بنایا گیا ہے جو لینس کی گرفت کو ای وی ایف سے جوڑتی ہے۔

اس کمپنی کے کیمرے میں ۳ انچ کا ایل سی ڈی اسکرین دیا گیا ہے۔ دیگر کیمروں کی طرح اس کے دائیں جانب بٹن دیئے گئے ہیں اور اس کے درمیان میں نیویگیشنل پیڈ دیا گیا ہے جو سلور فنش کیا گیا ہے۔ تمام بٹن پلاسٹک سے بنائے گئے ہیں کیمرے کے پچھلے حصہ میں ای وی ایف بٹن دیا گیا ہے جو ایل سی ڈی ڈسپلے اور الیکٹرونک امیج ویو فائنڈر کو جوڑتا ہے۔ ای وی ایف پیڈ نگ کو بھی ربر سے بنایا گیا ہے جو نرم ہے۔

کیمرے کے اوپری حصہ میں کیمرے کے مختلف فنکشن کے لئے ڈائیل ہے جس میں آپرچیور لیول، شٹر اسپیڈ مینوئیل موڈ ، کسٹم موڈ، پینور نام سین موڈ ہین رینیشن اور ایک آٹو موڈ شامل ہے۔ اس کے آگے ہی موڈ ڈائیل بٹن اور ایک ایف بٹن دیا گیا ہے جو ایف موڈ مینو سے براہ راست جوڑتا ہے۔ اس کے علاوہ اس کے اطراف میں تصویریں لینے کے لئے بٹن دیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی ایک اور بٹن دیا گیا ہے جو زومنگ کا کام کرتا ہے۔ یہ تمام بٹن اس طرح نصب کئے گئے ہیں کہ اس سے انہیں استعمال کرنے میں بہت آسانی ہوتی ہے۔ اس میں آٹو فوکس دیا گیا ہے اور اس کا فوکس بالکل سامنے کی طرف دیا گیا ہے۔

اس کیمرے میں منی ایچ ڈی ایم آئی پورٹ اور یوایس بی پورٹ دیا گیا ہے جس پر پلاسٹک کا فلیپ دیا گیا ہے۔ اس میں بیٹری پر بھی فلیپ دیا گیا ہے اور ۴ راے اے بیٹریز کا استعمال کیا جاتا ہے۔

: مشمولات

اس کیمرے میں الٹرا زوم ہے اور اس کی لینس ۲۶ × را پیشکل زدم ہے۔ یہ ۱۴ میگا پکسل سی سی ڈی سینسر، یہ ای وی ایف اور ۳ انچ کا بڑا ایل سی ڈی اسکرین والا کیمرہ ہے۔ اس میں بلر کم کرنے کیلئے علاحدہ سے سافٹ ویئر دیا گیا ہے۔ اس میں تصویر کے مختلف منظر اور زاویے کیلئے بھی متبادل دیئے گئے ہیں۔

قیمت:۱۴۸۰۰ ؍ روپے ۔