کوس کے ای بی ۴۰ اثیر فونس

کوس (Koss) ایک امریکی کمپنی ہے جو اپنے پورٹا پرو ہیڈ فونس کے لیے مشہور ہے اور اب یہ کمپنی ہندوستان میں بھی اپنے ہیڈ فونٹس فروخت کرنے والی ہے۔ اس سے پہلے کمپنی ایس سی ۷۵ کلپ بازار میں پیش کر چکی ہے اور حال ہی میں کمپنی نے کے ای بی ائیر فونس، پیش کیے ہیں۔ یہ پورٹیبل اور عمدہ آواز پیش کرنے والے ائیر فونس ہیں، اس لیے ان کی قیمت بھی زیادہ ہے۔

ڈیزائن اور مشمولات

کے ای بی ۴۰۰ ائیر فوٹس کا ڈرائیورس ایلومونیم سے بنایا گیا ہے، جو آسانی سے کان میں سا جاتا ہے اس کے بڈس کے اطراف ربر کی چھوٹی رنگ ہے، جس سے اس کی گرفت مضبوط رہتی ہے۔ یہ ائیر فونس مختلف سائز میں دستیاب ہیں۔ سلی کون کی کوالیٹی بہتر ہے اور یہ تھوڑا موٹا اور مضبوط بھی ہے۔ اس کی آواز بہتر ہے۔ لیکن افسوس کی بات یہ ہے کہ اس کے کورڈ کو صحیح انداز میں نہیں بنایا گیا ہے۔ اس کے کورڈ کو کیبل کی طرح موڑا جا سکتا ہے۔ اس میں ۳۶۵ رایم ایم کنکٹر دیا گیا ہے، جو ایل شیپ میں ہے۔ اس کے کیبل کی لمبائی ۴ رفٹ ہے ، جو قد آور شخص کے لیے بھی بہتر ہے۔ ہیڈ فونس میں ۱۵ سے ۲۰ / ہزارہرٹز کی فریکوینسی ہے۔

یہ ایم پی تھری پلیئر سے بآسانی جڑ جاتا ہے۔ اگر ایک بار موسیقی بجنا شروع ہو جائے تو یہ اطراف کے شو کو ختم کر دیتا ہے اور صرف موسیقی ہی سنائی دیتی ہے۔

مظاهره

اس کی آواز بہت اچھی ہے اور آواز تیز کرنے پر بھی شور نہیں ہوتا۔ اس کا میں متوازن ہے، لیکن موبائیل فون میں جانچ کے دوران اس کا مظاہرہ تشفی بخش نہیں تھا۔ موبائیل میں بہتر آواز سننے کے لیے اکولائزر کا سہارا لینا پڑا۔ جب اسے کسی نوٹ بک یا لیپ ٹاپ سے جوڑا گیا تواس کی آواز بہتر تھی۔

جتنی اس کی قیمت ہے۔ اس کا مظاہرہ اس طرح کا نہیں ہے۔ اس کے مقابلے بازار میں ۵۵۰ روپے میں بہتر ہیڈ فونس دستیاب ہیں، جو اس سے اچھامظاہرہ کرتے ہیں۔