اسمارٹ فون تفریح طبع اور سہولیات کا خزانہ

شاپ سیوی کے ذریعے خریداری یا کارڈیو ترینر کے ذریعے صحت کا خیال – آپ کا پسندیده اپلی کیشن کون سا ہے؟

اسمارت فون کو ڈیجیٹل دور سوئس آرمی نائف (چاقو) کہا جاتا ہے۔ اگر اسمارٹ فون ایک آلہ ہے تو اپلی کیشنز چمٹی خلال، کارک اسکریو قینچی اور اور بلیڈ ہیں۔ ایپل کے آئی فون ایپ اسٹور میں ۳,۵۰,۰۰۰ را میپس ( اپلی کیشنز ) دستیاب ہیں۔ یہاں سے آپ ضرورت کی تمام چیزیں چن سکتے ہیں۔ اینڈرائڈ مارکیٹ پیچھے نہیں ہے جیسا کہ گوگل کے سی ای او ایرک ایشمت نے فروری میں بارسیلونا، انین میں موبائل ورلڈ میں اعلان کیا ہے کہ اینڈرائڈ فونٹس کے لیے اس وقت ۵۰,۰۰۰, اسے زائد اپلی کیشنز دستیاب ہیں۔

اپلی کیشنز کا پھیلاؤ استعمال کنندہ کو ڈھیر سارا حوالہ جاتی مواد جیسے ٹی وی موسیقی موسم کا حال نیوز یہاں تک کہ دنیا کا تفصیلی نقشہ بھی اپنے ساتھ لے کر گھومنے کی سہولت فراہم کرتا ہے۔ ایسے ہرا پہلی کیشن کے مقابلے میں جس سے استعمال کنندہ کو ریستوراں کا پتہ لگانے یا سوڈو کو کھیلنے کی سہولت ملتی ہے، ایسے متعدد اپلی کیشنز بھی ہیں، جو تفریح فراہم کرتے ہیں جیسے کہ بل ریپ ایپ یا پیرانا ریل اسٹیٹ ای ایم ایف میٹر بل ریپ سے استعمال کنندہ کو یہ آسانی حاصل ہوتی ہے کہ وہ بیل ریپ کے شبیہ سازی ورق کو پاپ کریں۔ ای ایم ایف میٹر استعمال کنندہ کو اس برقی مقناطیسی فیلڈ کا پتہ لگانے میں مدد دیتا ہے۔ جس سے یہ ظاہر ہو جائے کہ بجلی کی کسی قریب یا دور کی لائن میں کوئی اسپرٹ موجود ہے۔

آپ کے فون میں کون سا ایپ ہے؟ میں مسلسل ایپس کی دکانوں کی تلاش میں رہی ہوں۔ دوستوں اور شریک کارکنوں سے مشورے لیتی ، رہی ہوں اور اس طرح میں نے اپنے فون کا برابر استعمال کر کے ۱۰ مقبول ترین اپلی کیشنز کی فہرست تیار کی ہے۔

: اینگری برڈ

یہ مقبول ترین گیمس میں سے ایک ہے، جس میں کچھ عجیب غریب چڑیاں قلعہ نما ڈھانچوں کی پناہ میں چھپے ہوئے گرین پگ نامی چڑیوں پر، جنہوں نے ان چڑیوں کے انڈے چرالیے ہیں، جملہ کرتی ہیں۔ گیم میں ان چڑیوں کو غلیل سے گرین پک کی محفوظ پناہ گاہ ہوں کہ طرف داغا جاتا ہے۔ اس کوشش میں نشانہ چوکتا ہے مگر سابقہ غلطی سے سبق لے کر پھر نشانہ لگانے کی استعمال کنندہ کی اہلبیت کی آزمائش ہوتی ہے۔ اس گیم کا نام سننے میں عجیب سا لگتا ہے لیکن تقریباً ۱۰۰ ملین ڈاؤن لوڈس اور اس وقت اس کی فروخت کی گرم بازاری نے یقیناً ثابت کیا ہے کہ یہ ایپ پاور ہاؤس ہے۔ اس سوال پر کہ یہ اتنا پسندیدہ کیوں ہے مارک شیزر نے کہا کہ یہ میرے لیے اور میرے ۷ ارسال کے بچے کے لیے پینج سے بھرا ہوا گیم ہے۔ مجھے شیطانی چڑیوں کے گھونسلوں کا تباہ کرنے کے لیے ہوا میں اڑ کر حملہ کرتی ہوئی برہم چڑیوں کی آواز بہت اچھی لگتی ہے۔”

: گوگل میپس

گوگل میپس: جب ریان کرٹ رائٹ سے پوچھا گیا کہ ان کا پسندیدہ ایپ کیا ہے تو انہوں نے مسکراتے ہوئے کہا گوگل میپس پھر خود ہی سوال کرتے ہیں ” کیا مجھے اس کی وضاحت کرنی چاہئے کہ کیوں؟“ اس اپلی کیشن نے کاغذی نقشے کو قصہ پارینہ بنا دیا ہے۔ اس وقت یہ بازار میں دستیاب سب سے زیادہ کار آمد ایپ ہے۔ گوگل میپ استعمال کر کے قریب ترین ریستوراں یاد کان کو تلاش کیا جا سکتا ہے۔ ان لوگوں کے رابطے کے نمبر دیکھے جاسکتے ہیں اور ایپ سے ہی براہ راست انہیں فون بھی کیا جا سکتا ہے۔ رابطہ قائم کر کے اپنی سیٹ ریز رو کر ا لینے کے بعد آپ جہاں ہوں، وہیں سے ہدایت بھی حاصل کر سکتے ہیں۔ راستہ بھول جائیں تو آپ کو الگ جی پی ایس کی ضرورت نہیں ہے۔

: ویدر چینل ایپ

ویدر چینل ایپ دیدار چینل موسم سے متعلق آپ کے تجربے کو اگلے مرحلے میں لے جاتا ہے۔ پورے اسکرین پر نقشہ آجاتاہے۔ پہلے سے زیادہ بڑھی ہوئی موسمیاتی پیشین گوئی مل جاتی ہے اور موسم کے بارے میں چوکسی بھی دستیاب ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ بھی بہت کچھ ملتا ہے۔ یہ جغرافیائی طور پر مقامی موسم کا حال بتانے والا ایپلی کیشن ہے، جو آپ کو آپ کے اس وقت کے مقام کی بنیاد پر موسم کی خبر دیتا ہے۔ لیکن آپ کو اگر کسی دوسری شے یا کسی دوسرے مقام کے بارے میں ا طلاع چاہئے تو شہر کا نام یا ریاست کا نام یا زپ کوڈ ٹائپ کریں۔ آپ اگر کسی ایسے شہر میں ہیں جہاں کا موسم پل پل بدلتا رہتا ہے تو وہاں یہ ایپ بہت کارآمد ہے کیونکہ تب آپ یہ فیصلہ کر سکتے ہیں کہ درختوں کے درمیان چہل قدمی کریں یا اپنے کمرے میں بیٹھ کر کوئی فلم دیکھتے رہیں۔

: شاپ سیوی

شاپ سیوی کیا کبھی ایسا ہوا ہے کہ آپ کسی ڈپار مشکل اسٹور میں قطار میں کھڑے ہوں اور یہ سوچ رہے ہوں کہ وہ جو کھلونا کتاب ویڈیو گیم یا کوئی بھی ایسی چیز جو آپ کے پاس ہونی چاہئے کسی اور جگہ یہاں سے کم میں مل سکتی ہے؟ شاپ سیوی انہم میں سے ہر کسی کے اندر موجود سودے باز کو چھوتا ہے۔ جیسا کہ شیکٹر نے بتایا کہ اس ایپ سے استعمال کنندہ کو یہ بات یقینی بنانے کی سہولت ملتی ہے کہ وہ کسی اسٹور سے جو سامان خرید رہا ہے، اس کی خریداری اچھا سودا ہے یا نہیں۔ یہ ایپلی کیشن اس مخصوص سامان کے بار کوڈ کو اسکین کرتا ہے اور استعمال کنندہ کو بتادیتا ہے کہ آس پاس کی دیگر دکانوں اور آن لائن دکانوں میں اس کی کیا قیمت ہے۔ آپ پیسہ بچانا چاہتے ہیں تو اس ؟ سے آپ کو فائدہ ہو سکتا ہے۔

: فائنڈ مائی آئی فون

فائنڈ مائی آئی فون جس کسی کو یہ یاد کرنے میں دشواری ہو کہ اس کا فون کہاں چھوٹ گیا ہے، اس کے لیے یہ ایپ کارآمد ثابت ہو سکتا ہے۔ اس آئی فون ایپ کے لیے کسی مخصوص اکاؤنٹ کی ضرورت نہیں ہے اور انٹرنیٹ پر ایک نقشے سے یہ معلوم کیا جاسکتا ہے کہ وہ فون کہاں ہے۔ یہ ایپ فون تلاش کرنے کے بعد فورا ہی ایک پیغام دیتا ہے، ( فون خاموش کر دیا گیا ہو تو بھی ) ایک آواز سنائی دیتی ہے۔ آپ چاہیں تو فون کو لاک کر دیں۔ اگر آپ کو اندیشہ ہو کہ آپ کا فون غلط ہاتھ میں پڑ گیا ہے تو آپ اسے مکمل طور پر سخ بھی کر سکتے ہیں۔ چور ہو شیار ہو جائیں

: ریپ سوڈی

ہر قسم کی موسیقی سننے کے لیے فراہم اس خدمت سے ۲۰۰۱ء میں ترسیلی موسیقی انقلاب کا آغاز ہوا تھا۔ یہ اب بھی اپنے موبائل فون ایپلی کیشنز کے ذریعہ استعما کنندگان کو اپنی طرف کھینچ رہی ہے۔ نئی اور بہتر بنائی گئی صورت میں یہ خدمت استعمال کنندہ کو اس کی اجازت دیتی ہے کہ وہ اپنے فون کی میموری میں موسیقی کو محفوظ رکھیں تا کہ موسیقی کی ترسیل کے لیے آپ کو اپنے فون کے ڈیا کنکشن پر انحصار نہ کرنا پڑے۔ سین ووڈ نے اسے اپنا سب سے زیادہ چہیتا ایپ قرار دیا ہے، کیونکہ اس کے ذریعہ انہیں ہر روز اپنی ساری پسندیدہ موسیقی لے کر کام پر جانے کی سہولت حاصل ہے۔ وہ خانساماں ہیں اور انہیں کام کرتے وقت اپنے تمام پسندیدہ موسیقاروں اور گلو کاروں کی موسیقی سننے میں مزہ آتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ریڈیو پر بسا اوقات پرانے نفسے بار بار آتے ہیں اور یہ بھی ضروری نہیں کہ ہمیشہ وہی موسیقی نشر کی جائے جو مجھے پسند ہے۔”

: یوٹیوب

اس ایپ سے استعمال کنندہ کو یوٹیوب کی آن لائن صورت میں اس کی تمام اچھائیاں دستیاب ہوتی ہیں۔ استعمال کنندہ چاہے تو اپنے پسندیدہ لوگوں کو دیکھ بھی سکتا ہے اور دوسروں کو دیکھا بھی سکتا ہے۔ آپ صرف یوٹیوب کے ویڈیو دیکھ ہی نہیں سکتے بلکہ اپنے موبائل فون سے اگر آپ نے کوئی تصویر اتاری ہے تو اسے یوٹیوب پر ڈال بھی سکتے ہیں۔ آپ اگر کیٹی پیری کی ٹین اپنے ڈریم کا میوزک ویڈیو دیکھنا چاہتے ہیں یا کس نئی فلم کا پریمئر دیکھنا چاہتے ہیں تو اس کا سیدھا سا طریقہ یہ ہے کہ اپنا فون نکالیے اور پہلے بٹن دبا دیجئے۔

: فیس بک

میں نے اب تک جس کسی سے بھی اس کے چہیتے ایپ کے بارے میں پوچھا اس کے جواب سے معلوم ہوا سر فیس بک وقت ضائع کرنے والا سب سے زیاد چیتا ایپ ہے۔ ایرک ٹورس اپنے وقفے کے وقت میں اسے استعمال کرتے ہیں یا ایسے وقت میں جب وہ خالی ہوں۔ ان کا کہنا ہے کہ فیس بک یہ دیکھنے کا بہترین ذریعہ ہے کہ اس وقت میرے دوست احباب کیا کر رہے ہیں۔ اس ایپ سے استعمال کنندہ کو آن لائن سماجی نیٹ ورک پر جڑے رہنے کا موقع ملتا ہے۔ تصویریں دیکھنے کی سہولت ملتی ہے اور اسٹیٹس اپڈیٹ کرنے کی بھی سہولت حاصل رہتی ہے۔

: اسٹارواک

آپ اپنے فون کو آسمان کی طرف کریں اور یہ ایپ آپ کی ان تمام چیزوں کی نشان دہی میں مدد کرنا شروع کردے گا، جو آپ دیکھ سکتے ہیں یا جو آپ نہیں دیکھ سکتے ہیں۔ ستاروں کا جھرمٹ، سیارے اور سیارچے حقیقی روپ میں اور زیادہ وضاحت کے ساتھ۔ یہ ایپ استعمال کنندہ کو یہ سہولت دیتا ہے کہ وہ چاہے تو ستاروں یا ستاروں کی جھرمٹ یا سیارہ کو نقشے پر تلاش کرے اور کسی ایک چیز کو سن کر اس کے بارے میں زیادہ سے زیادہ معلومات حاصل کریں۔ اس کا جو ٹائم لیپس فنکشن ہے، وہ اس ایپ کو شاندار بناتا ہے۔ اسکرین پر وقت کا بٹن دباتے ہی آپ اس دن کی تاریخ اور وقت دیکھ سکتے ہیں اور اس کی مطابقت سے ستاروں اور سیاروں کی تصویریں بھی۔ اسکرول بار کو استعمال کر کے استعمال کنندہ مختلف اوقات کا احاطہ کر سکتا ہے اور جیسے جیسے وقت بدلے گا، ویسے ویسے آسمان کی شبیہ بھی بدلتی جائے گی۔ یہ ستاروں کی ٹائم کیپس، فلم جیسی کوئی چیز ہے۔ دن اور رات کی حالت میں جائے اور ستاروں کی پوزیشن تبدیل ہوتے دیکھ لیجئے۔ ٹائم کیپس تصویر کشی کا ایک ایسا فن ہے، جس میں کسی ایک چیز کی تصویر یں مختلف اوقات میں ملی جاتی ہیں۔ اللہ انہیں اس طرح یکجا کیا جاتا ہے کہ ایک ہی وقت میں اس کی تمام مہیں وقفے وقفے سے دیکھی جاسکتیں۔

: کارڈ یوٹرینر

یہ بازار میں دستیاب جسمانی چستی اور تندرستی سے تعلق رکھنے والا بہترین ایپ ہے۔ ورلڈ اسمارت لیس آئی این سی کا تیار کردہ صرف اینڈ رائٹ پر استعمال ہونے والا یہ ایپ استعمال کنندہ کو اس کی سہولت دیا ہے کہ وہ اپنی جسمانی چستی اور کیلوری کے استعمال کو نگاہ میں رکھ سکے۔ یہ لوگوں کو ذاتی تربیت دینے والے جون ہیرس کا چہیتا ایپ ہے جن کا کہنا ہے کہ اس سے پہلے کاغذ پر ساری اطلاعات کا اندراج کرتے رہنا پڑتا تھا، جو مشکل کام تھا لیکن اس کا رآمد ایپ کے آجانے سے مجھے اپنی تمام ورزشوں اور خوراکوں پر ایک نگاہ دوڑا دینے کی آسانی حاصل ہو جاتی ہے اور بدلتے ہوئے وقت کے ساتھ تبدیلی کو اپنے آنکھوں سے دیکھنے کی سہولت بھی ملتی ہے۔ میں لوگوں کو ہمیشہ اس ایپ کے بارے میں بتاتا ہوں اور میں سمجھتا ہوں کہ جو کوئی بھی چست درست رہنے کا خواہشمند ہے، اس کے لیے یہ بیچ کی ایک زبر دست آلہ ہے ۔