موبائل فون کے کیمرے تقریبا تمام رنگوں کو پیش کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ اسی طرح موبائل فون سے لی گئی تصویروں کو آپ جس طرح سے چاہیں استعمال کر سکتے ہیں۔ جیسے کچھ لوگ اپنے بچوں کی الٹی سیدھی تصویریں لیتے ہیں اور الگ الگ موڈ اور مزاج میں ان کی منظر کشی کرتے ہیں۔ دریں اثناء چند برسوں بعد ہی فونوگرافی نہ صرف پروفیشنل کیمروں سے ہوگی بلکہ موبائل کیمروں سے فوٹو گرافی کا فن بھی بالکل آسان ہو جائے گا۔
سیم سنگ اپنی خراب ہوتی ہوئی ساکھ کو بہتر کرنے کے لیے پوری کوشش کر رہا ہے اور اس کے لیے وہ یکسون ۱۲ نامی موبائل جاری کر چکا ہے۔ یہ اپنی اسکرین موبائل ہے اور اس میں ۱۲ میگا پکسل کا کیمرہ ہے۔ جی ہاں، ۱۲ میگا پکسل کا کیمرہ۔ آج تک کسی موبائل میں اتنے زیادہ پکسل کے ریز یولیشن کا کیمر دستیاب نہیں ہے۔
اس کے علاوہ اس موبائل میں مزید نیچر بھی موجود ہیں، جو پیشگی تکنالوجی سے تعلق رکھتے ہیں۔ جیسے اس میں سنگل کلک شوٹنگ اور آٹو میٹک منظر کشی اور مزاج کے مطابق فوٹو گرافی شامل ہے۔ اس فون کی ایک خاصیت یہ ہے کہ پیچ اسکرین کے ذریعہ کیمرے سے تصویر میں لیتا آسان ہو جاتا ہے اور پیچ اسکرین کے ذریعہ کیمرے کے فوکل پوائنٹ کو درست کر سکتے ہیں۔
اس موبائل فون میں جدید تکنالوجی کے سافٹ ویئر کی تنصیب کی گئی ہے اور یہ سافٹ ویئر کسی اور برینڈ کے فون میں نہیں ۔
موبائل فون کے کیمرے کی کلیئریٹی بھی عمدہ ہے اور ہم ایک ای چیز کو بآسانی دیکھ سکتے ہیں اور اسے قریب سے بھی پہچان سکتے ہیں۔ ڈیز یولیشن زیادہ ہونے سے تصویر کا سائز ایک بینر کے سائز کی برابری کر سکتا ہے۔
اس میں تصویر لینے کی رفتار بھی بہت تیز ہے اور تصویر کھنچنے کے بعد اسے محفوظ کرنے کا عمل بھی اتنی ہی تیزی سے ہوتا ہے۔ فون کیمروں کو بہتر کرنے کی کوشش کی جارہی ہے لیکن دیکسون ۱۲ کا معاملہ الگ ہے اور ی فون ایک قدم آگے جا کر کام کر رہا ہے۔